پاکستان

قومی اسمبلی میں انتہائی نازیبا نعرے لگائیگئے: قمر زمان کائرہ

قومی اسمبلی میں انتہائی نازیبا نعرے لگائیگئے: قمر زمان کائرہ

رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں انتہائی نازیبا نعرے لگائے گئے۔ گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آج جوکچھ ہورہا ہییہ بھی غلط ہے، ہمارا انتخابی عمل کبھی بھی شفاف نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن)کی حکومت کوبالکل سپورٹ کر رہے ہیں، ملک میں مہنگائی کم اورمعیشت بہترہوئی ہے، صدرمملکت نے خطاب کے دوران حکومت کودرست رائیدی ہے۔قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ پانی کا معاملہ بہت حساس ایشوہے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے، اگربداعتمادی پیدا ہورہی ہیتو اسے دور کرنا چاہیے، صدرمملکت نے کہا تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے