پاکستان خاص خبریں

ق لیگ حکومتی عمل میں شامل ہونے کو تیار

ق لیگ حکومتی عمل میں شامل ہونے کو تیار

مسلم لیگ ق حکومتی عمل میں شامل ہونے کو تیار ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ملاقات میں باضابطہ بات چیت ہوگی۔ق لیگ کے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ سے تعلقات اچھے ہیں، ق لیگ کی مسلم لیگ (گ) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے کے باوجود تعلقات مضبوط رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ (ق) لیگ کے آصف زرداری سے اچھے تعلقات ہیں، (ق) لیگ وفاق اور پنجاب میں حکومت کا حصہ ہوگی۔حکومتی عمل میں شمولیت کے لیے پیپلز پارٹی سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کے درمیان آج ملاقات ہوگی جس میں حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت سازی کے لیے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے