پاکستان

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔وقفے وقفے سے لاہور کے علاقوں جیسے گوالمنڈی، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مال روڈ، ہال روڈ، ساندہ، کرشنا نگر، چوبرجی، جیل روڈ، مزنگ، گلبرگ، شادمان، کینٹ، مسلم ٹاون، فیروز پور روڈ اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ٹریفک جام ہوگیا۔ بارش جاری ہے۔ڈیفنس، گارڈن ٹاون، کینال روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاون، علامہ اقبال ٹاون، وحدت روڈ، مصطفی ٹاون میں بھی بادل برسے۔اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف علاقوں گوجرہ، جھنگ، پنڈی بھٹیاں، شرقپور، شیخوپورہ، صفدر آباد، مریدکے، پھول نگر، قصور، کاہانہ اور دیگر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلا دھار بارش کے باعث ہر طرف پانی ہی پانی ہوگیا، کئی سڑکیں زیر آب آگئیں، ملیر، ناظم آباد، نارتھ کراچی، گلشن معمار اور کورنگی سمیت کئی علاقوں میں بادل جم گئے اور بارش ہوئی۔خراب موسم کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا، پروازوں کا شیڈول بھی متاثر، سول ایوی ایشن نے چھوٹے طیاروں کو اڑان بھرنے سے روک دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے