لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین گوجرانوالہ کے قریب حادثے سے بال بال بچ گئی۔مقامی لوگوں کے مطابق دیوان روڈ ریلوے پھاٹک پر تعینات ریلوے ملازم سو رہا تھا، ٹرین پھاٹک پر پہنچ گئی۔پھاٹک کھلا دیکھ کر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین روک دی۔ٹرین ڈرائیور نے پھاٹک پر کوارٹر میں سوئے ہوئے ملازم کو جگایا، ٹرین 20 منٹ رکنے کے بعد روانہ ہوگئی۔موقع پر موجود شہری نے واقعے کی ویڈیو بنا لی۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان
لاہور سے پنڈی جانیوالی مسافر ٹرین حادثے سے بچ گئی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 103 Views
- 2 مہینے ago