لاہور میں رجسٹرڈ دکان داروں کو سبسڈائزڈ آٹے کی سپلائی بند کردی گئی جس کے بعد01لو آٹے کے تھیلے پر 500روپے اضافہ کر دیا گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سبسڈائز آٹا گزشتہ روز تک دیا جاتا رہا اور آج سپلائی بند کردی گئی۔مارکیٹ ذرائع نے بتایاکہ 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 500 روپے اضافہ کر دیا گیا اور 648 روپےکا 10 کلو آٹا تھیلا اب 1158روپےکا ہو گیا۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان میں مفت آٹا سپلائی کرنے کی وجہ سے سپلائی بند کی گئی تھی، رمضان میں احساس اور بے نظیر انکم سپورٹ میں رجسٹرڈ افراد کو ہی آٹا ملے گا، آج رات تک رمضان کے تحت مفت آٹے کی سپلائی مکمل ہوجائے گی۔
علاقائی
لاہور میں سبسڈائزڈ آٹے کی سپلائی بند، 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 500 روپے بڑھ گئے
- by Daily Pakistan
- مارچ 20, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 560 Views
- 2 سال ago