پاکستان

مالی سال 26-2025 کیلئے بلوچستان کا 1028 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا

مالی سال 26-2025 کیلئے بلوچستان کا 1028 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا

مالی سال 26-2025 کیلئے بلوچستان کا 1020 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا۔بلوچستان کے وزیرِ خزانہ میر شعیب نوشیروانی صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا۔وزیرِ خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا دوسرا بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی، بلوچستان حکومت نے ہر معاملے میں اسمبلی کو مشاورت کا مرکز بنایا۔
اس سے قبل بلوچستان کابینہ کا اجلاس وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں بجٹ کی منظوری دی گئی۔
وزیرِ خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود و ترقی کیسفر پر گامزن ہے، حکومت نے کئی شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، عوام کی بہبود اور خوش حالی کے لیے کام کرتے رہیں گے، بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ سر پلس بجٹ ہے، موجودہ حکومت کا دوسرابجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کیمواقع پیدا کرنے پر توجہ دی، بلوچستان حکومت نے ہر معاملے میں اسمبلی کو مشاورت کا مرکز بنایا، بلوچستان کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود و ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے