دلچسپ اور عجیب

مبینہ روسی ’جاسوس وھیل‘ سویڈن جا پہنچی

مبینہ روسی ’جاسوس وھیل‘ سویڈن جا پہنچی

اسٹاک ہوم: روس کی جانب سے مبینہ طور پر ’جاسوسی‘ کی تربیت کے بعد سفید رنگت کی بیلوگا وھیل اب سویڈن میں دیکھی گئی ہے۔2019 میں اسے ناروے کے دوردراز علاقے فِن مارک میں دیکھا گیا تھا۔ اب اسی وھیل کو سویڈن میں دیکھا گیا ہے جس پر کبھی برقی آلات نصب تھے ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بیلوگا قسم کی وھیل کو روسی بحری افواج نے بطورِ خاص جاسوسی سکھائی تھی۔پھر 2019 کے بعد اس نے اپنی رفتار بڑھائی اور سویڈن کی راہ لی۔ اس ضمن میں ون وھیل نامی تنظیم میں بحری حیاتیات کے ماہر، سباسٹیان اسٹرینڈ نے کہا ہے کہ ’ وھیل نے اپنا سفر تیز کردیا ہے جس کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri