برادر ملک متحدہ عرب امارات کی جانب سے 50 ملین ڈالرکی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ برادر ملک یو اے ای کی جانب سے 50 ملین ڈالرکی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔شہباز شریف نے بتایا کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سےفون پر بات ہوئی ، یواے ای کے صدر نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔زیراعظم نے ایک اور ٹوئٹ میں کہاکہ یو اے ای کے صدر کی دعوت پر 3 ستمبر کو یو اے ای کادورہ کرنا تھا لیکن یو اے ای کے صدر کیساتھ مشترکہ طورپردورے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یو اےای دورہ منسوخ کیاکہ سیلاب متاثرین کےریسکیو،بحالی پر توجہ دے سکوں، اس چیلنج کے دوران ہمارے ساتھ کھڑے ہونے پر ہمیشہ یو اے ای کے مقروض رہیں گے
پاکستان
خاص خبریں
متحدہ عرب امارات کی جانب سے 50 ملین ڈالرکی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1063 Views
- 2 سال ago