خاص خبریں

مجوزہ آئینی ترامیم ، قومی اسمبلی ، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج پھر طلب

مجوزہ آئینی ترامیم ، قومی اسمبلی ، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج پھر طلب

مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج پھر طلب کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس اب آج ہو گا، گزشتہ روز ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا اور اس حوالے سے وزرا کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا۔ دوسری جانب گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس مختصر کارروائی کے بعد ملتوی کردیا گیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور توجہ دلا نوٹس کی تحریک پیش کی گئی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔ اب قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔ دریں اثنا سینیٹ کا اجلاس بھی ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق ایوان بالا کا اجلاس آج دوپہر 12:30 بجے دوبارہ شروع ہوگا۔ دوسری جانب پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں نے آئینی عدالت کی مشروط حمایت کردی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی، جے یو آئی اور حکمران اتحادی جماعتوں نے آئینی عدالت سے مشروط رضامندی دے دی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے