اسرائیلی جارحیت کے شکار معصوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بُلند کرنے پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کو کڑی تنقید کا سامنا۔اُشنا شاہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی درندگی اور نسل کشی کے خلاف مسلسل آواز اُٹھاتی نظر آرہی ہیں، وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے بےگناہ اور معصوم فلسطینیوں کی آواز بنی ہوئی ہیں۔اداکارہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے صارفین میں شعور پیدا کررہی ہیں اور اسرائیل کی منافقت اور جہالت کو پوری دنیا کے سامنے بےنقاب کررہی ہیں۔ایسے میں ایک پاکسانی صارف نے اُشنا شاہ پر تنقید کی ہے کہ وہ فلسطین کے بجائے اپنے ملک پاکستان میں جاری ظلم و ستم کے لیے آواز کیوں نہیں اُٹھا رہیں۔زوہیب نامی صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اُشنا شاہ کے اُس ٹوئٹ پر تنقید کی جس میں وہ اسرائیل کی قید میں موجود فلسطینی خواتین کے بارے میں بات کررہی تھیں۔صارف نے کہا کہ “آپ پاکستان کے لیے کچھ کیوں نہیں بول رہیں، پاکستان میں بھی فلسطین جیسا ہی ظلم ہورہا ہے، اسرائیل کے بارے میں سوچنے سے پہلے پاکستان کا سوچو، یہاں بھی گزشتہ 6 ماہ سے لڑکیاں جیل میں قید ہیں”۔اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے زوہیب نامی صارف کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ کس طرح فلسطین اور پاکستان کا موازنہ کرسکتے ہیں، فلسطین میں مسلسل بمباری ہورہی ہے
انٹرٹینمنٹ
مجھے معاف کرو اور دفع ہوجاوْ”، اُشنا شاہ کا فلسطین کیخلاف بولنے والے صارف کو جواب
- by Daily Pakistan
- دسمبر 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 498 Views
- 12 مہینے ago