لاہور: ماضی کی معروف فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ وہ مذاق اڑانے والوں کے لیے روزی روٹی کا ذریعہ بنی ہوئی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ میرا نے اپنے والدہ کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے فلمی کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔اداکارہ میرا نے کہا کہ ‘لوگ میری کاپی کرکے پیسہ کما رہے ہیں، میں اُن لوگوں کے لیے کمائی کا ذریعہ بنی ہوئی ہوں جو میرا مذاق اُڑاتے ہیں لیکن میں اس کے باوجود بھی اللہ کی شُکرگزار ہوں کہ مجھے وہ مقام عطا کیا کہ آج لوگ مجھے کاپی کرتے ہیں’۔دورانِ انٹرویو میرا کی والدہ نے انکشاف کیا کہ ‘میری بیٹی کو اب تک بالی ووڈ کی طرف سے کام کی آفر ہوتی ہے لیکن میں اپنی بیٹی کو اکیلے بھارت نہیں بھیج سکتی، اسی لیے میری بیٹی بالی ووڈ کی پیشکش قبول نہیں کرتی’۔میرا نے کہا کہ ‘میں نے اب تک 150 سے زائد فلمیں کی ہیں اور مجھے اپنی تمام فلمیں پسند ہیں لیکن مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ جب مجھے بالی ووڈ فلم ‘جب تک ہے جان’ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی تو میں نے انکار کردیا تھا’۔
انٹرٹینمنٹ
مذاق اڑانے والوں کیلئے روزی روٹی کا ذریعہ بنی ہوئی ہوں: میرا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 11, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 410 Views
- 2 سال ago