دنیا

مشرقی اور وسطی یورپ میں شدید بارشیں، سیلابی صورتحال

مشرقی اور وسطی یورپ میں شدید بارشیں، سیلابی صورتحال

مشرقی اور وسطی یورپ میں جاری شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق متاثرہ یورپی ممالک کے دریاں میں پانی کی سطح بلند ترین حدوں سے اوپر چلی گئی ہے۔بارشوں کے باعث جمہوریہ چیک اور پولینڈ کے سرحدی شہروں کے رہائشی محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔دوسری جانب رومانیہ میں بارش اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق جب کہ سیلاب سے 5 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا۔اطلاعات کے مطابق آنے والے دنوں میں جمہوریہ چیک، سلوواکیہ، پولینڈ، ہنگری، جرمنی اور آسٹریا میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے