انٹرویو اعظم خان ……اسلام آباد کے معروف نوجوان سائیکلسٹ سلمان شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار نبھائے تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کے امن اور سلامتی کے پیغام کو کھیلوں کے پلیٹ فارم سے عام کیا اسکے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر حکومت نے سرپرستی کی تو وہ سائیکل کے ذریعے پوری دنیا کے گرد چکر لگاکر پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو لہرائے گے، اسلام آباد جیسے شہر میں سائیکلنگ ٹریک کا نہ ہونا ایک افسوسناک بات ہے، سی ڈی اے اگر چاہے تو شہر بے مثال میں سائیکلنگ کے دلچسپی رکھنے والے نوجوان اپنا شوق پورا کرسکتے ہیں ، سائیکلنگ کو فروغ دے کر آلودگی کا خاتمہ اور صحت مند ماحول کو فروغ دیا جاسکتا ہے ، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا، نوجوان سائیکلسٹ سلمان شاہ نے بتایا کہ ان کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور ان کے والدین بچپن میں ہی وفات پاچکے ہیں جب ان کی عمر محض ایک سال تھی تو ان کے سر سے والد ہ کا سایہ اٹھ گیا اور جب پانچ سال کے تھے تو والد بھی اسے اکیلا چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوگئے ، چنانچہ بچپن کی احساس محرومیوں کو ایک طرف رکھ کر معاشرے میں اپنا مقام پیدا کرنے کیلئے انہوں نے سائیکلنگ کو ذریعہ بنایا اور زندگی کو جینے کا ہر سکھا، انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ پچاس کلو میٹر سائیکلنگ کرلیتے ہیں ، خوراک کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں سلمان شاہ نے کہا کہ اچھی صحت کیلئے اچھی خوراک کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ غیر معیاری اور ناقص غذا استعمال کرکے صحت مند زندگی کا خواب دیکھنا بے وقوفی ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے خیالات کو پاکیزہ رکھے اور کسی کیلئے بھی اپنے دل میں بغض ،کینہ،حسد اور رقابت جیسے جذبات نہ رکھے کیونکہ یہ عمل انسان کو بہت ساری بیماریوں میں مبتلا کردیتا ہے ، انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے جسمانی صحت کے حوالے سے ملک کے معروف فٹنس ٹرینیئر علی رضا ٹی جی آئی سے مشاورت لیتے ہیں اور ان کے شکر گزار ہے کہ وہ ان کی تربیت ایک بڑے بھائی کے طور پر کررہے ہیں، مستقبل کے ارادوں کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں سلمان شاہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں وہ اسلام آباد سے کراچی،کوئٹہ تک کا سائیل کے ذریعے چکر لگائیں گے اور اسی دوران پورے ملک میں محبت امن اور اخوت کا پیغام عام کریں گے، انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے وہ ایک پری وزٹ اسلام آباد تاک مظفر آباد اور گلگت بلستان تک کریں گے اور یہ ان کا وارم اپ ٹوور ہوگا، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان اپنی زندگیوں کو قرآن وسنت کے مطابق گزاریں اور ہروقت باوضو رہنے کی کوشش کریں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اسلام آباد سائیلنگ ٹریک کے قیام کیلئے جلد ہی چیئر مین سی ڈی اے ،وزیر اعظم کے مشیربرائے بین الاصوبائی رابطہ اور چیئر مین پی ٹی ڈی سی سے بھی ملاقات کریں گ ے۔
خاص خبریں
کھیل
معروف پاکستانی سائیکلسٹ سلمان شاہ سائیکل پر دنیا کے گرد چکر لگائیں گے
- by Daily Pakistan
- نومبر 2, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 743 Views
- 3 سال ago