اسلام آباد، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواﺅں نے ملک بھر میں اثرات دکھانا شروع کردیئے ہیں جس کے سبب سردی کی شدت میں مزید اضافے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواﺅں کے باعث اتوار کے روز سے کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدیددھند پڑنے کے امکان ہے جس کی وجہ سے رات اور صبح کے وقت میں درجہ حرارت مزید گرسکتا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بالائی علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔
پاکستان
موسم
مغربی ہواﺅں کے اثرات ظاہر ہونا شرو ع ،بارشیں، سردی کی شد ت میں اضافے کا امکان
- by Daily Pakistan
- دسمبر 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 611 Views
- 1 سال ago