خاص خبریں

مفتی عبدالشکو ر کی میت لکی مروت پہنچا دی گئی ،ہرآنکھ اشکبار ،فضاسوگوار ، آہوں اور سسکیوں کا طوفان

مفتی عبدالشکو ر کی میت لکی مروت پہنچا دی گئی ،ہرآنکھ اشکبار ،فضاسوگوار ، آہوں اور سسکیوں کا طوفان

مفتی عبدالشکو ر کی میت لکی مروت پہنچا دی گئی گذشتہ روزٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی میت اسلام آباد سے لکی مروت پہنچا دی گئی ۔مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ لکی مروت میں واقع آبائی گاﺅں تاجبی خیل میں دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق مفتی عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے تو ہائی لکس ریوو نے ان کی گاری کو ٹکر ماری پولیس نے بتایا کہ مفتی عبدالشکور کو زخمی حالت میں پولیس کلینک ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے