مقبوضہ کشمیر کے جموں خطے کے ضلع راجوری میں قابض ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے دو عام شہری ہلاک ، ایک شدید زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں قابض بھارتی فوج کے ایک کیمپ کے باہر دو مقامی افراد مردہ پائے گئے جس کے خلاف علاقے کے لوگ احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ دو مقامی افراد کمل کمار اور سریندر کمار کی لاشیں آج صبح سویرے پونچھ راجوری شاہراہ کے متصل قائم بھارتی فوج کے ایک کیمپ کے باہر سے برآمد ہوئیں۔ لاشوں پر گولیوں کے واضح نشانات تھے ۔ایک ٹرک ڈائیور نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جب اسے سفر کے دوران بھارتی فوجی کیمپ کی سمت سے گولیاں چلنے کی آواز آئی تو میں اپنا ٹرک سائیڈ پر روک کر کیمپ کی طرف بھاگا اور کیمپ کے باہر دو افراد کی لاشیں پڑی تھیں۔بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے افراد بھارتی فوج کے ساتھ بطور مزدور کام کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنوں جب فوجی کیمپ کے اندر جانے کیلئے اس کے گیٹ پر پہنچے تو فوجیوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ علاقے کے لوگ شہریوں کی ہلاکت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوںنے پونچھ راجوری شاہراہ کو بند کر دیا۔علاقے میں حالات کشیدہ ہیں ۔ مشتعل افراد نے بھارتی فوج کے کیمپ پر پتھراﺅ بھی کیا۔ آخری اطلاعات تک احتجاج کا سلسلہ جاری تھا۔ علاقے میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے ، مشتعل افراد کا فوجی کیمپ پر پتھراؤ جاری ، آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے
پاکستان
خاص خبریں
دنیا
مقبوضہ کشمیر، ضلع راجوری میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے
- by Daily Pakistan
- دسمبر 16, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 390 Views
- 2 سال ago