پاکستان

ملک میں انتخابات کروا کر حکومت منتخب لوگوں کو ٹرانسفر کی جائے،فواد چوہدری

فواد چوہدری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کودوام دینے کے لیے معاشی ایمرجنسی لگانے کی گفتگو ہو رہی ہے۔فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی ایمرجنسی لگائی گئی تواس کے شدید سیکیورٹی اثرات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام دشمنوں کے پروپیگنڈے کا مرکز، آزادی رسمی ہوگی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایسی احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں انتخابات کروا کر حکومت منتخب لوگوں کو ٹرانسفر کی جائے، ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہونا چاہیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri