اردو ادب کے ممتاز افسانہ نگار ممتاز مفتی کی27ویں برسی(آج)27 اکتوبر کو منائی جا رہی ہے ۔ممتاز مفتی ستمبر1905کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ممتاز مفتی کا اصل نام ممتاز حسین تھا انہوں نے امرتسر،میانوالی،ڈیرہ غازی خان،ملتان اور لاہور کے تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کی۔ممتاز مفتی کا ”جھکی جھکی آنکھیں” کے نام سے پہلا افسانہ ادبی افق پر ابھراجس کے بعد وہ ممتاز حسین سے ممتاز مفتی بن گئے۔ممتاز مفتی نے ناول ،سفرنامے اور خاکہ نگاری میں بھی طبع آزمائی کی ان کے کئی افسانوی مجموعے منظر عام پر آئے جن میں علی پور کا ایلی،ان کہی،گہما گہمی،روغنی پتلے،سمے کا بندھن اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ممتاز مفتی نے اپنی تحریریوں میں مختلف معاشرتی برائیوں کو اجاگر کیا ہے۔ممتاز مفتی27اکتوبر 1995ء کو انتقال کر گئے
انٹرٹینمنٹ
خاص خبریں
ممتاز افسانہ نگار ممتاز مفتی کی27ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 27, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 948 Views
- 3 سال ago