اسلام آباد تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیئے اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی 30 ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار اسلام کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے
پولیس، رینجرز، ایف سی، ایلیٹ فورس، اور سندھ پولیس کے اہلکار تعینات ہوں گے سیکیورٹی اہلکاروں کے کھانے، کنٹنینرزاور دیگر اخراجات کی مد میں یومیہ تقریبا 15کروڑ روپے خرچ ہوں گے وزارت خزانہ اور داخلہ کے حکام کو اخراجات سے متعلق آگاہ کردیا گیا کے پی کے سے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان کی آمد کا خدشہ وفاقی پولیس کے اعلی حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بندرکھنے کی تجویز دے دی ہے
اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر 1300 کے قریب کنٹینرز لگائے جائیں گے لانگ مارچ کے شرکاء اسلام آباد کے داخلی اور راستوں پر پہنچ گئے تو اسکول کالجز میں تعطیلات کا اعلان کیا جا سکتا ہے وفاقی دارالحکومت کے تمام اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی جائے گی پولیس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور امدادی اداروں کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں گی،
پاکستان
خاص خبریں
ممکنہ لانگ مارچ 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار اسلام کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 7, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 635 Views
- 3 سال ago