علاقائی

موجودہ حالات ميں ہميں سب سے پہلے پاكستان كو مقدم ركھنا چاہيے، ميرضيا اللہ لانگو

موجودہ حالات ميں ہميں سب سے پہلے پاكستان كو مقدم ركھنا چاہيے، ميرضيا اللہ لانگو

كوئٹہ: وزير داخلہ بلوچستان مير ضيا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ جو سیاسی حالات چل رہے ہيں اس ميں ہميں سب سے پہلے پاكستان كو مقدم ركھنا چاہيے۔ ملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق وزير داخلہ بلوچستان مير ضيا اللہ لانگو نے كہا ہے كہ ملک ميں جو سیاسی حالات چل رہے ہيں اس ميں ہميں سب سے پہلے پاكستان كو مقدم ركھنا چاہيے پھر پاكستان كے تمام اداروں كااحترام كرنا چاہيے۔انہوں نے كہا كہ ہمارے سیاستدانوں كو چاہيے كہ اپنے لوگوں كو اخلاقيات اچھی زبان،اصولوں ، اور اپنی نظريات پر كاربند رہنے اور اپنی سر زمين بشمول عوام كيلئے اپنی خدمات كو بروئے كار لائے اور پاکستانی عوام كو متحد ركھيں پاكستان کی ترقی كيلئے كام كريں۔وزير داخلہ بلوچستان مير ضيا اللہ لانگو نے مزید کہا کہ پاكستانی عوام كو غلط راستے، جذباتی راستے، اور پاكستانی عوام كو دشمن كے راستے سے ہٹائيں اور ترقياتی پاكستان كا راستہ دكھائيں جس سے دہشتگردوں كو منہ كی كھانی پڑے اور پاكستان كے دشمن مايوس ہوں۔انہوں نے مزيد كہا كہ پاكستان كی مخالف دشمن قوتيں جس ميں بھارت سر فہرست ہے ہميشہ پاكستان سے انتشار چاہتا ہے ہميں چائيے كہ ایک قوم بن كر پاكستان سے وفاداری كا ثبوت ديں اپنے منشور كے ذريعے پاكستانی عوام كو مطمئن كريں اور ان كی خدمت كريں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ہم ہر وقت پاكستان اور پاكستان كے اداروں كی حفاظت كيلئے كھڑے ہيں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri