دنیا

مودی ایکس پر 100 ملین فالو ورز رکھنے والے پہلے وزیراعظم بن گئے

مودی ایکس پر 100 ملین فالو ورز رکھنے والے پہلے وزیراعظم بن گئے

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر 100 ملین فالوورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے عالمی رہنما بن گئے۔ نریندر مودی نے 100 ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی (64.1 ملین) اور ٹیلر سوئفٹ (95.3 ملین) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔مودی جی 10 کروڑ فالوورز رکھنے والے دنیا کے پہلے وزیرِ اعظم جبکہ دوسرے سیاست داں بن گئے۔131.7 ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ امریکا کے سابق صدر بارک اوباما دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے سیاست داں ہیں جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 87.4 ملین کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ ایکس پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والا اکانٹ اس پلیٹ فارم کے مالک ایلون مسک کا ہے جن کے فالوورز کی تعداد 189 ملین سے زائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے