پاکستان

مونسی الٰہی کے مبینہ فرنٹ مینوں کیخلاف ایف آئی اے انکوائری شروع

منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہیٰ کو پیشی کی آخری مہلت، جائیداد ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مونسی الٰہی کے مبینہ فرنٹ مینوں کے خلاف انکوائری شروع کردی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیر مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مینوں پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر،ارم امین اور ارشد اقبال کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔تینوں افراد کے خلاف انکوائری کا آغاز ان کے اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ارم امین مونس الٰہی کی کمپنی میں کام بھی کرتی ہیں۔واضح ہے کہ مونس الٰہی کے خلاف عدالت میں جمع منی لانڈرنگ کیس میں بھی تینوں افراد کا ذکر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے