علاقائی

موچھ اور پائی خیل کے لوگ پولیس سرکل داؤد خیل کو قبول نہیں کرتے مولوی عظمت اللہ خان

مولوی عظمت اللہ

موچھ اور پائی خیل کے لوگ پولیس سرکل داؤد خیل کو قبول نہیں کرتے ممبر صوبائی اسمبلی وائسرائے نہیں کہ جو بھی ان کے دل میں آئے فیصلہ کرلے۔جمہوری دور میں فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔ایم پی اے امین اللہ خان جس کو بلدیاتی الیکشن میں داؤدخیل کی عوام نے چیئرمین شپ کے الیکشن میں مسترد کردیا تھا۔ عمران خان کے ٹکٹ کی وجہ سے کامیاب ہوکر ایک ایک ورکر کو زخم لگارہاھے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین یونین کونسل موچھ مولوی عظمت اللہ خان اور علی خان پائی خیل نےایک ملاقات میں میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔علی خان پائی خیل نےکہا ہمارے سرکل موسیٰ خیل کا دفتر میانوالی کچہری میں ھے۔ہم اس سرکل کے تھانوں کو داؤدخیل میں شفٹ کرنے کے خلاف ہیں پائی خیل کے لوگ داؤد خیل سرکل میں شامل نہیں ہونا چاہتے ممبر صوبائی اسمبلی ہمیں سکھ دینے کی بجائے دکھ دے کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ہم اپنے سابقہ سرکل کے ساتھ ٹھیک ہیں۔ ھم دو ستمبر کو ڈی پی او میانوالی اور آر پی او سرگودہا سے ملاقات کرکے انھیں اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔مولوی عظمت اللہ خان نے کہا چارسال سے ہماری(پی ٹی ائی)کی مرکز اور صوبے میں حکومت تھی اب پھر ہماری پنجاب میں حکومت ہے اگر ممبر صوبائی اسمبلی کریڈٹ لینا چاہتے ہیں تو لفٹ اسکیم پائی خیل اور نہر بخارا کا مسئلہ حل کرائیں۔وہ داؤد خیل سرکل اور پولیس کو استعمال کرکےپرانی روایتی جاگیردارانہ سیاست بحال کرنا چاہتے ہیں میانوالی کے غیرت مند لوگ اب آپکو پہچان چکے ہیں چار سال میں ممبر صوبائی اسمبلی کوئی ایک کارنامہ بتائیں جو انہوں نے کوئی ایک پراجیکٹ منظور کرایا ہو امین اللہ خان ہمارے ووٹ لیکر ہمیں زخم دے کر خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں موچھ کے لوگ داؤد خیل سرکل میں قطعاً شامل نہیں ہونا چاہتے۔ہم موچھ کے لوگوں کا گرینڈ جرگہ بلاکر لوگوں سے تائید لیں گے اور دیکھیں گے امین اللہ کے ساتھ کون داؤدخیل سرکل میں جانا چاہتا ھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri