فوجی عدالت نے گرفتار رہنما آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کےالزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق معزول رہنما آنگ سان سوچی کو دو الگ الگ مقدمات میں 3،3 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سوچی پر ایک تاجر سے ساڑھے 5 لاکھ امریکی ڈالر رشوت لینےکا الزام ہے۔
اس سے قبل بھی سوچی کو دیگر جرائم پر سزائیں سنائی گئی ہیں ۔ آنگ سان سوچی کی جیل کی قید کی مجموعی سزا 26 سال ہوچکی ہے۔
اس سے قبل بھی آنگ سان سوچی کو دیگر جرائم پر قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔
خیال رہے کہ آنگ سان سوچی کو گزشتہ سال یکم فروری کو ملک میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے حراست میں لیا گیا تھا ۔
دنیا
میانمار کی فوجی عدالت نے آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال کی سزا کیوں سنائی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 941 Views
- 3 سال ago