علاقائی

میانوالی شہر کے علاقہ وتہ خیل کےایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی

میانوالی شہر کے علاقہ وتہ خیل کےایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو

میانوالی شہر کے علاقہ وتہ خیل کےایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے تقریباََ ایک گھنٹہ کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو ٹیموں نے بر وقت رسپانس کرکے تقریباً 2لاکھ مالیت کا سامان محفوظ کرلیا جبکہ تقریباً 50ہزار مالیت کا سامان نذر آتش ہوگیا۔یاد رہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی جس نے برآمدہ میں پڑی لکڑیوں اور چھت کو لپیٹ میں لےلیا۔آتشزدگی کے وقوعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔مالک مکان نے بروقت رسپانس اور امداد پر ریسکیو1122کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر نوید اقبال نے ریسکیو ٹیم کو بروقت رسپانس اور پیشہ وارانہ انداز میں فرائض منصبی ادا کرنے پر شاباش دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے