میانوالی کے علاقے چکڑالہ میں ایک سو اکیس سالہ قدیم ریسٹ ہاوئس کی عمارت اج بھی موجود ہے ڈاک بنگلہ چکڑالہ کی تعمیر 1901 میں ہوئی، تب پیدل اور گھوڑوں کا دور تھا مختلف علاقوں کی ڈاک یہاں پر پہنچتی پھر یہاں سے مختلف علاقوں کو روانہ کی جاتی یہ ایک ریسٹ ہاؤس بھی تھا انگریزوں کے دور میں بڑے بڑے آفیسرز یہاں پر قیام کرتے اور پھر یہاں سے دوسرے علاقوں کی طرف مووز کرتے،جنگ عظیم دوئم میں یہ بھرتی مرکز کے طور پر ایک اہم مرکز تھا جہاں سے حلقہ چکڑالہ اور مضافاتی علاقوں کی ایک بہت بڑی تعداد انڈین آرمی میں بھرتی ہوئی ایک وقت تھا کہ اس کے چاروں اطراف خار دار تار لگی ہوئی تھی جو کہ اب ختم ہو گئ ہے اب تک ڈاک بنگلہ کی حدود اسی طرح سے قائم ہے _، کہیں کہیں خار دار تار اب بھی موجود ہے اور سابقہ پلر بھی موجود ہیں ڈاک بنگلہ چکڑالہ کا رقبہ الگ ہے اور تھانہ کا رقبہ الگ ہے __ پہلے ایک رجسٹر موجود تھا جس میں اس ڈاک بنگلہ میں آنے والے تمام مہمانوں کا ریکارڈ موجود تھا__ پہلے یہ پی ڈبلیو ڈی کے زیر نگرانی میں تھا اس کے بعد یہ ڈسٹرک گورنمنٹ کی نگرانی میں چلا گیا اس دوران اس کی مرمت وغیرہ بھی کرائ گئ اسی دوران گورنمنٹ نے اس طرح کے ریسٹ ہاؤس نیلام کرنا شروع کر دئیے لیکن ڈاک بنگلہ چکڑالہ اس نیلامی سے بچ گیا__ یہ 1901 کی تعمیر کردہ عمارت ہے_لیکن اس وقت انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے__اگر اس کی مرمت کرا دی جائے تو سو سال نہیں تو کم از کم پچاس سال تو نکال سکتی ہے "اس وقت یہ عمارت پھر محکمہ ہائ وے کی تحویل میں ہے ڈاک بنگلہ چکڑالہ کی نگرانی پر مامور ملازم محمد حسین بلال آف چکڑالہ کا کہنا ہے کہ اس کی مرمت کے لیے کئ ایک درخواستیں بھی دی ہیں لیکن محکمہ اس جانب توجہ نہیں دے رہا ریسٹ ہاوس کے پرانے برتن آج بھی ریسٹ ہاوس کی زینت بنے ہوئے ہوئے ہیں
پاکستان
خاص خبریں
میانوالی کے علاقے چکڑالہ میں ایک سو اکیس سالہ قدیم ریسٹ ہاوئس کی عمارت اج بھی موجود ہے
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 26, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1035 Views
- 3 سال ago