لاہور: گال ٹیسٹ میں کمنٹری کے دوران قومی ٹیم کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر عامر سہیل کے منہ سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کیلئے سخت الفاظ نکل گئے۔گال میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوران کمنٹری کے وقت رمیزراجا نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھیں بیٹنگ میں اعصاب مضبوط کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، جس پر عامر سہیل جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر وہ دماغ کے مسلز بھی مضبوط کرلیں تو بہتر کرکٹر اور بولر بن سکتے ہیں‘‘۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کھیلی جانے والی سیریز میں عامر سہیل نے نسیم شاہ کا بولنگ ایکشن تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔دوسری جانب گال ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے سری لنکا کے سرزمین پر پہلی ڈبل سینچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔سعود شکیل سے قبل پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلےباز ڈبل سینچری اسکور کرنے میں ناکام رہا تھا تاہم سال 2014 میں یونس خان نے 177 جبکہ محمد حفیظ نے 2012 میں 196 رنز بنائے تھے۔
کھیل
نسیم کے بارے میں عامر سہیل کے منہ سے سخت الفاظ نکل گئے
- by Daily Pakistan
- جولائی 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 282 Views
- 2 سال ago