جرائم

نصیرآباد پولیس کی کامیاب کاروائی مغوی ہندو تاجر کو بازیاب کرا لیا گیا

نصیرآباد پولیس کی کامیاب کاروائی مغوی ہندو تاجر کو بازیاب کرا لیا گیا

نصیرآباد پولیس کی کامیاب کاروائی چار روز قبل فلیجی سے اغوا ہونے والے ہندو تاجر ہرگن داس کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا تفصیلات کے مطابق اقلیتی برادری کی جانب سے مغوی ہرگن داس کی بحفاظت بازیابی پر خوشی کا اظہار کیا گیا ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی نے بازیاب ہونے والےمغوی تاجر کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں چھتر کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے ہندو تاجرہرگن داس کو ان کے اپنے گھر سے اغوا کر لیا تھا جس کی بازیابی کیلئے ڈی ایس پی چھتر عبدالستار مگسی کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی جس میں ایس ایچ او چھتر غلام قادر رند ایس ایچ او فلیجی سلطان احمد بھٹی سی آئی اے کے انچارج صوبدار خان سیال ۔ محمد انور ابڑو ۔محمد اکبر لہڑی سمیت دیگر اہلکار موجود تھے جنہوں نے مغوی کی منتقلی کی خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر گزشتہ شب مغوی کو باحفاظت بازیاب کرا لیا گیا جبکہ اغواکار رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے