وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نمونیا سے بچاو اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری ہے۔نمونیا سے بچا کے سلسلے میں عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نمونیا سے احتیاط ضروری ہے، بچوں اور بزرگوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس مرض سے دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں بچے اور بزرگ لقمہ اجل بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو نمونیا سے بچا کی ویکسینیشن ضروری ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بروقت تشخیص اور علاج سے نمونیا پر قابو پایا جا سکتا ہے، نمونیا سے بچاو اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری ہے، نمونیا سے بچا کیلئے سردی میں بچوں کی صحت پر خاص توجہ دیں۔
پاکستان
نمونیا سے بچائو اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری ہے ، مریم
- by Daily Pakistan
- نومبر 12, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 37 Views
- 2 دن ago