نواب شاہ اور لاڑکانہ میں حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔نواب شاہ میں مسافر وین ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق باراتیوں کی وین نواب شاہ میں گاوں واپس جارہی تھی کہ قاضی احمد بائی پاس پر راستے میں ٹریلر سے ٹکرا گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ باراتیوں کا تعلق سولنگی برادری سے ہے۔دوسری جانب لاڑکانہ میں موہنجو دڑو کے قریب موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
خاص خبریں
نوابشاہ ولاڑکانہ ، حادثات میں 8 افراد جاں بحق
- by Daily Pakistan
- مارچ 10, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 390 Views
- 10 مہینے ago