خاص خبریں

نواز شریف بری ہو گئے ، سزادینے والوں کیخلاف کیا ہو گا، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کی ترقیاتی بجٹ کم کر کے دفاعی بجٹ بڑھانے کی تجویز

اسلام آباد: سابق سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ راستہ کھل گیا ہے بہت عرصہ پہلے کہا تھا عدالتی نظام باہر بھیجتا بھی ہے اور لاتا بھی ہے ، لیڈر کھڑے بھی کرتا ہے اور گراتا بھی ہے پھانسی پر بھی چڑھاتا ہے اہل بھی کرتا ہے اور نااہل بھی کرتا ہے سب کچھ کرتا ہے اب بھی میدان بالکل خالی ہے نواز شریف نے تنہا دوڑنا ہے اگر اس کے باوجود تیسرے چوتھے نمبر پر آتے ہیں تو میرا قصور نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نہوں نے کہا کہ حقائق پر آجاتے ہیں، ہمیں قاضی فائز عیسی کی شکل میں چیف جسٹس ملے ان کی اور فیملی کی بے عزتی کی گئی کیونکہ وہ ایک خود مختار ، ایماندار اور دلیر آدمی تھا، نظام میں کھڑے ہونے کی کوشش کی اس کو گرانے کے لیے پاکستان کا پورا سسٹم چل پڑا وہ پھر بھی کھڑے ہو گئے ، ہم کو بھی سسٹم نے گرانے کی بہت کوشش کی اللہ نے ہماری بھی مدد کی ہم بھی کھڑے ہو گئے’۔انہوں نے کہا کہ آج اگر العزیزیہ کیس میں فیصلہ ٹھیک ہو گیا ہے نواز شریف کو باعزت، احتراما سر جھکا کر بری کر دیا گیا ہے تو پھر اس وقت فیصلہ غلط ہوا تھا تو اس فیصلہ کرنے والوں کے خلاف کیا ہو گا ؟ پھر چار بینچ والے کسی کو نااہل کریں گئے اور پانچ والے اہل کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پھر آپ بھٹو کو پھانسی دے دیتے ہیں بھٹو کو پھانسی دینے کے پچاس سال بعد علامتی طور پر یہ مان رہے ہیں کہ بھٹو کا قتل غلط ہوا تھا، تو ان کو کیسے واپس لائیں گے ؟۔ جنہوں نے آرڈر دے کر پھانسی کے تختے پر چڑھایا تھا، ان کا آپ کیا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے