وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو فیک نیوز کے ذریعے گمراہ کیا جارہا ہے۔نارووال میں ایجوکیشنل کانفرنس 2024 سے احسن اقبال کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، متحد ہوکر ہی ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی نااہل قیادت نے ملک کو تباہ کر دیا، پی ٹی آئی نے ملک میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا، نوجوانوں کو سوشل میڈیا کا استعمال کرنے کی تربیت دینا ضروری ہے، انہیں فیک نیوز کے ذریعے گمراہ کیا جا رہا ہے، نوجوان علامہ اقبال کے کلام کو سمجھ کراپنی کردارسازی کرسکتے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے اگرترقی کرنی ہے تو ہمیں تعلیم پرتوجہ دینا ہوگی، قوموں کی ترقی کے لئے تعلیم و تحقیق بنیادی اہمیت کی حامل ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت جاری ہے، عالمی برادری اسرائیل کو جنگ سے روکنے کے لئے کردار ادا کرے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں اہم اقدامات کر رہی ہے، نوجوانوں کو تعلیم و ہنر دے کر روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، یونیورسٹی آف نارووال فروغ تعلیم کے لئے اہم ادارہ ہے۔
پاکستان
نوجوانوں کو فیک نیوز کے ذریعے گمراہ کیاجارہاہے ، احسن اقبال
- by Daily Pakistan
- دسمبر 15, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 8 Views
- 2 گھنٹے ago