پاکستان

نوجوانوں کو معاشرتی و معاشی طور پر بااختیار بنانا ترجیح ہے، رانا مشہود

نوجوانوں کو معاشرتی و معاشی طور پر بااختیار بنانا ترجیح ہے، رانا مشہود

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ نوجوانوں کو معاشرتی و معاشی طور پر بااختیار بنانا اور انہیں باعزت روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت تقریبا 36 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جس میں پیشہ ورانہ، آئی ٹی اور تکنیکی تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں کے طلبہ کو اس اہم پروگرام سے بڑی حد تک سہولت فراہم کی جائے گی، ضروری تعلیم اور آئی ٹی کی تربیت کے بعد ان نوجوانوں کو باعزت ملازمتوں کے لئے بیرون ممالک بھیجا جائے گا۔رانا مشہود نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں اگلے تین مہینوں میں خیبر پختونخوا سمیت ملک کے تمام اضلاع میں یوتھ سہولت مراکز قائم کئیجائیں گے اور چھ ماہ کے آئی ٹی کورس پاس کرنے کے بعد ہر کوئی ایک لاکھ روپے ماہانہ کما سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے