دلچسپ اور عجیب

نودریافت مالیکیول کو مشہور اسٹار ’کیانو ریوز‘ کا نام دے دیا گیا

نودریافت مالیکیول کو مشہور اسٹار ’کیانو ریوز‘ کا نام دے دیا گیا

واشنگٹن: سائنسدانوں نے ایک نیا سالمہ (مالیکیول) دریافت کیا ہے جو مضر بیکٹیریا اور فنجائی سے لڑ کر انہیں تباہ کرتا ہے اور اسی بنا پر نئے سالمے کو ’کیانومائسنس‘ کا نام دیا گیا ہے کیونکہ ہالی وڈ سپراسٹار، کیانوریوز اپنی فلموں میں غنڈوں اور ولن کو مار بھگاتے ہیں۔کیانوریوز اپنی فلم سیریزجان وِک میں نت نئے طریقوں سے اپنے مخالفین کو مارتے دکھائی دیتے ہیں۔ اسی فلم میں وہ ایک بہترین نشانے باز کے طور پر دشمنوں کو ہلاک کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ شاید نیا سالمہ دریافت کرنے والے کیانو کے مداح ہوں گے اور اسی مناسبت سے اسے کیانومائسنس کا نام دیا گیا ہے۔فطری مصنوعات کے تحت بیکٹیریا میں پایا جاتا ہے اور یہ پودوں کے ان مشہور کیڑوں (پیسٹ) کا قلع قمع کرتے ہیں جسے ’بوٹرائٹس سائنیریا‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ اس بلا سے ہرسال فصلوں کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ یہ ضرررساں فنجائی یا پھپھوند، 200 سے زائد اقسام کی سبزیوں اور پھلوں کو متاثر کرتی ہیں جن میں انگور اور اسٹرابری شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri