پاکستان خاص خبریں

نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سےملک کا بیشتر حصہ اندھیروں میں ڈوب گیا

نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سےملک کا بیشتر حصہ اندھیروں میں ڈوب گیا

نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سےملک کا بیشتر حصہ اندھیروں میں ڈوب گیا اسلام باد کراچی لاہور اور بلوچستان بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی مکمل بحالی 5 سے 6 گھنٹے دوران ہو جائے گی ذرایع کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) حکام کا بتانا ہے کہ گڈو سےکوئٹہ آنے والی بجلی کی دونوں ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرگئیں جس کی وجہ سے صوبے کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کا بتانا ہے کہ لاہور سمیت تمام بڑے،چھوٹے شہر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں نیشنل پاور کنٹرول کےذرایع کے مطابق فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ، سرگودھا، شور کوٹ، پیر محل اور ملتان ریجن سمیت دیگر کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے آئیسکو کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے 117 گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہے ادھر وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا کوئی بڑا فالٹ نہیں آیا، امید ہے آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک بھر میں بجلی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے