سا ئنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ گروپ چیٹ کے اندر نمایاں تبدیلی کرنے جا رہا ہے

واٹس ایپ گروپ چیٹ کے اندر نمایاں تبدیلی کرنے جا رہا ہے

کیلیفورنیا: میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم یوزر انٹرفیس پر کونٹیکسٹ مینیو کے ساتھ نیا کالنگ بٹن متعارف کرانے جارہا ہے۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق یہ نیا فیچر آئی او ایس بِیٹا ورژن 23.11.0.76چلانے والے مخصوص افراد کو دستیاب ہے اور یہ صارفین کے لیے آئندہ ہفتوں میں جاری کر دیا جائے گا۔ تاہم، اس کے متعلق کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔اس اپ ڈیٹ میں گروپ چیٹ میں ایک نیا آئیکون پیش کیا جائے گا۔یہ دراصل چیٹ ہیڈر میں موجودنیا کالنگ بٹن ہوگا جو فیچر کے آن کیے جانے پر ظاہر ہوگا۔یہ آئیکونگروپ کال کے لیے استعمال کیا جاسکے گا لیکن اس سے ایک کونٹیکسٹ مینیو ظاہر ہوگاجس میں دو آپشن ہوں گے، ایک ویڈیو اور دوسرا آڈیو کال کا۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق اگر گروپ چیٹ میں آئیکون کے ساتھ ویڈیو کال بٹن جمع کے نشان کے ساتھ دِکھائی دے گا تو اس کا مطلب ہوگا کہ یہ فیچر آپ کے اکاؤنٹ کے لیے آن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri