پاکستان

وزیراعظم کا ماحولیات کے تحفظ کیلئے اجتماعی کاوشوں پر زور

وزیراعظم کا ماحولیات کے تحفظ کیلئے اجتماعی کاوشوں پر زور

وزیر اعظم شہباز شریف نے ماحولیات کے عالمی دن پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم اپنے ماحول کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں گے، یہ انسانوں کی بہتری اور اپنے کرہ ارض کی بقا کے لیے ضروری ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم وقت کے بہا کو پیچھے نہیں موڑ سکتے لیکن ہم اپنے ماحول کی صحت اور پائیداری کے لیے انتہائی موثر اقدامات کر سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ان اقدامات میں جنگلات میں اضافہ، آبی ذخائر کی حفاظت اور فروغ، بنجر زمینوں کی آباد کاری شامل ہے، آئیے ہم اس ذمہ داری کا احساس کریں اور بہتر اور پائیدار مستقبل کے لیے کام کریں۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے آج خصوصی دن منایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے