وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ایک روز میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیلنس نہ ہونے پر بھی کال کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی، جس کے مطابق موبائل کمپنیاں سیلاب سے تباہ حال علاقوں میں بیلنس نہ ہونے پر بھی کال کی سہولت دیں گی۔
وزیراعظم کی جانب سے اقدام عوام کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے کاموں کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ ان میں بہتری آ سکے، کئی متاثرہ علاقوں تک زمینی رابطہ کٹ جانے کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ متاثرین سے رابطے اور ان تک پہنچنے کی کوئی صورت برقرار رہے۔