پاکستان

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کو سیاسی مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کو سیاسی مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز

وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو سیاسی مسائل باہمی تعاون کے ذریعے حل کرنے کے لیے کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔ جس میں مولانا عطا الرحمن، مولانا عبدالواسع اور دیگر نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور جے یو آئی کے سربراہ کی دینی خدمات کو سراہا۔وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو سیاسی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون کے لیے کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں میاں شہباز شریف نے 2024 کے انتخابات کے حوالے سے بھی حمایت مانگی، مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر وزیراعظم کو فروری کے انتخابی نتائج سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت، شفاف انتخابات اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، ہم چاہتے تھے کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے تمام جمہوری قوتیں مل کر اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے