وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی کابینہ نے دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جانبحق شانگلہ کے رہائشی آصف کو 10 لاکھ کے خصوصی معاوضہ پیکج کی منظوری دی۔ صوبائی کابینہ نے وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی کے لئے ڈیجیٹل لٹریسی ٹریننگ کی منظوری دی۔ اس سے دفاتر میں پیپر لیس نظام قائم کرنے اور ای گورنینس میں معاونت ملے گی۔ جبکہ سی ای او ازدمک جاوید اقبال کے کنٹریکٹ میں مزید 3 سال کی توسیع کی منظوری دی۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلع دیر پائیں میں نئے تحصیل تلاش کے قیام کی منظوری دی گئی ضلع ملاکنڈ میں اتمانخیل کے نام سے نئی تحصیل ضلع مانسہرہ میں تناول کے نام سے نئی تحصیل کے قیام کی بھی منظوری دی گئی اجلاس میں صنعتی شعبہ میں ٹائر جلانے پر ایک سال پابندی کی منظوری دی گئی اور اسکے ساتھ ساتھ بینک آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر کے لیے عابد ستار اور ڈاکٹر عالیہ ہاشمی کی منظوری دی گئی جبکہ وکلاء کے لئے ممنوعہ بور لائسنس کی منظوری دی گئی، عوام تک وسعت دینے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی اس کے علاوہ کئی دیگر بڑے فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی
پاکستان
خاص خبریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے بڑے فیصلے
- by Daily Pakistan
- دسمبر 13, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 406 Views
- 2 سال ago