وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چار گروپوں میں تقسیم ہوگئی۔ذرائع کے مطابق وزارت اعلیٰ کے لیے پی ٹی آئی کے 4 امیدوار سامنے آگئے ہیں، علی امین گنڈا پور جنوبی اضلاع، اکبر ایوب اور مشتاق احمد غنی ہزارہ سے امیدوار کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں جب کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے بھائی عاقب اللہ کے لیے سرگرم ہیں۔ . .ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ہم خیال ارکان اسمبلی کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے لیے رابطے بھی تیز ہوگئے۔پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاسوں میں نئے وزیراعلیٰ اور دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے مشاورت کی گئی، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں سے رابطوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ماضی کی طرح اختلافات ختم کرنے کے لیے کسی غیر متنازع شخصیت کو لایا جا سکتا ہے۔
خاص خبریں
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کا معاملہ ، پی ٹی آئی 4 گروپس میں تقسیم
- by Daily Pakistan
- فروری 12, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 597 Views
- 10 مہینے ago