اسلام آباد – وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتا ہوں، ان کا تجربہ اور علم پاکستان کے عدالتی نظام کو مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس آفریدی کی قیادت میں عدلیہ عوام کو انصاف فراہم کرتی رہے گی۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے جسٹس آفریدی کی بطور چیف جسٹس کامیاب مدت ملازمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔