پاکستان خاص خبریں دنیا

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جنیوا روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جنیوا روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جنیوا روانہ۔ انکےکے وفد میں وزیر خارنہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار وزیر براۓ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب شامل ہیں وزیر اعظم کل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا، اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا کانفرنس میں اعلی سطحی افتتاحی اجلاس کے بعد باضابطہ طور پر تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کی دستاویز پیش کی جاۓ گی، اور بعد ازاں پارٹنر سپورٹ کے اعلانات کیے جائیں گے وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ میں بھی شرکت کریں گے کانفرنس میں سربراہان مملکت و حکومت، وزراء اور متعدد ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندے اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں، فاؤنڈیشنز اور فنڈز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ترقیاتی تنظیموں، نجی شعبے، سول سوسائٹی اور آئی این جی اوز کے نمائندے شرکت کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے