تاجکستان کے صدر امام علی رحمان آج وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کریں گے.ملاقات میں دو طرفہ تعلقات , باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت ہو گی. ملاقات سے پہلےتاجک صدر کو پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جو کہ پاکستان ٹیلی ویژن نیوز پر براہ راست دکھایا جائے گا پاکستان اور تاجکستان کے درمیان وفود کی سطح پر مزاکرات بھی ہوں گے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے معاہدوں اور معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے. معاہدوں پر دستخط کی تقریب پاکستان ٹیلی ویژن نیوز پر براہ راست دکھائی جاےگی مزید براں دونوں رہنما مشترکہ پریس ٹاک کرینگے جو پاکستان ٹیلی ویژن نیوز براہ راست نشر کریگا وزیراعظم تاجک صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے.
پاکستان
خاص خبریں
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور تاجکستان کے صدرامام علی رحمان کی ملاقات آج وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 14, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 543 Views
- 2 سال ago