پاکستان دنیا

وزیر اعظم چین پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم چین پہنچ گئے ، اہم ملاقاتیں متوقع

بیجنگ ایئرپورٹ پر وزیرِاعظم کا استقبال اعلیٰ چینی حکام نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق دو روزہ سرکاری دورے میں وزیراعظم شہباز شریف چینی ہم منصب سے ملاقات کرینگے۔ جہاں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ دورے کے دوران مفاہمت کی متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے۔
چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک میں اہم منصوبوں کا ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔ 2014 میں بھی عمران خان نے چینی صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنے کیلئے دھرنا دیا۔ اب وزیراعظم چین کے دورے پر ہیں تو یہ پھر کنٹینر پر چڑھ گیا۔
دوسری جانب ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے وزیراعظم کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک، پاک چین تعاون کا سنگِ میل بن گیا ہے۔
خیال رہے کہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سے یہ شہباز شریف کا پہلا دورہ چین ہے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء، بلاول بھٹو زرداری، اسحاق ڈار،خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، احسن اقبال اور مولانا اسعد محمود بھی ہمراہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے