راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا بیان بغیر سمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کر دیں گے خطرے کی گھنٹی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ کے بیان سے واضح ہے، سب اچھا نہیں کیونکہ سب ایک پیج پر نہیں ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا سیاست میں ٹھہراؤ نہیں آئے گا، 30 نومبر تک فیصلہ ہوجائے گا آر ہوگا یا پار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہے اور یہاں نفسانفسی کا عالم ہے لیکن 5 دن انتہائی اہم ہیں اور پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونیوالی ہے، کیئر ٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی۔ خود ہی اثاثوں کے ریکارڈ کو لیک کرواتے ہیں اور خود ہی تحقیقات کا حکم دیتے ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 26 نومبر 2بجے راولپنڈی عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا۔
پاکستان
وزیر داخلہ کا بغیر سمری آرمی چیف تعیناتی کا بیان خطرے کی گھنٹی ہے، شیخ رشید
- by Daily Pakistan
- نومبر 22, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 796 Views
- 2 سال ago