پاکستان

وطن واپس جانے کی ڈیڈ لائن ، افغانیوں نے جائیدادیں فروخت کرنا شروع کر دیں

وطن واپس جانے کی ڈیڈ لائن ، افغانیوں نے جائیدادیں فروخت کرنا شروع کر دیں

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل میں تیزی آ گئی ہے ۔حکومت کی جانب سے وطن واپسی کیلئے دی جانے والی ڈیڈ لائن کے بعد چند روز کے دوران 54 افغان خاندان واپس اپنے ملک چلے گئے ہیں جبکہ پشاور، خیبر اور دیگر علاقوں میں افغانیوں نے اپنی جائیدادیں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔
پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل معطل
افغان مہاجرین کو واپسی کی ڈیڈ لائن دینے کے بعد سے صوبائی دارالحکومتوں سمیت کئی شہروں میں الیکٹرانک کا سامان سستا ہوگیا اور مکانوں کے کرائے بھی کم ہونا شروع ہو گئے۔ادھر نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے، غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے