اقوام متحدہ کی ایڈز کنٹرول کی کنٹری ڈائریکٹر یوکی ٹیکی موٹو نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات کی جس کے دوران صحت کے شعبے بالخصوص ایڈز کی موجودہ صورتحال اور درپیش چیلنچز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے وزارت صحت ایڈز کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے انھوں نے کہا کہ ایڈز کے خاتمے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جارہے ہیں وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر ایڈز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنارہا ہے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان میں ایڈز کے خاتمے کیلئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا
پاکستان
صحت
وفاق ایڈز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنارہا ہے عبدالقادر پٹیل
- by Daily Pakistan
- نومبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 876 Views
- 2 سال ago