پاکستان خاص خبریں

ٹربیونلز کا قیام ، الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ جتنی جلدی ہو بامعنی مشاورت کریں ، سپریم کورٹ

ٹربیونلز کا قیام ، الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ جتنی جلدی ہو بامعنی مشاورت کریں ، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے 8 الیکشن ٹربیونل کے قیام کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، اپنے حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور لاہور ہائیکورٹ جتنی جلدی ہو بامعنی مشاورت کریں، دونوں آئینی ادارے رو برو بامعنی مشاورت کریں تو معاملہ حل ہوسکتا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے 3 صفحات پر مشمتل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔حکم نامے کہا گیا کہ 29 مئی کا لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ اور 12 جون کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کیا جاتا ہے، آئندہ سماعت الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی ملاقات کے بعد ہو گی، میٹنگ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حلف کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں ہو گی۔سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن نے 4 ہائی کورٹس کے رجسٹرار کو 14 فروری کو خطوط لکھے، جبکہ 15 فروری کو لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو خط لکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے