کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے ہرادیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے ہرادیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔انگلینڈ نے 181 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ویسٹ انڈیز کے ٹاپ آرڈر نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، جانسن چارلس نے 38، نکولس پورن اور کپتان رومین پاول نے بالترتیب 36 اور 36 رنز بنائے۔شیرفن ردرفورڈ نے 28 اور برینڈن کنگ نے 23 رنز بنائے، یوں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا سکی۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر، عادل رشید، معین علی اور لیونگ اسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ 67 رنز پر گری جس کے بعد انگلینڈ نے ہدف آسانی سے حاصل کر لیا۔انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ 87 اور جونی بیرسٹو نے ناٹ آٹ 48 رنز بنائے۔اس سے قبل ڈیرن سیمی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 42ویں میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے کپتان جوش بٹلر نے اعلان کیا کہ کرس جارڈن کی جگہ مارک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔جوش بٹلر نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور ہمیں اچھے میچ کی امید ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri